تلنگانہ میں ریڈ زونس میں اضافہ پر گورنر کا اظہار تشویش

   

حیدرآباد 18 اپریل ( سیاست نیوز ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ریاست میں نئے ریڈ زونس میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ گورنر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب تلنگانہ ریڈ زون سے چھٹکارا پانے سخت جدوجہد کررہا ہے نئے زونس میں اضافہ تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور لاک ڈاون پر سختی سے نفاذ کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔ شریمتی ٹی سوندرا راجن نے ٹوئیٹ میں ٹائمز آف انڈیا کی خبر کا لنک بھی ٹوئیٹر پر شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ سوریہ پیٹ ضلع میں 54 نئے کورونا کے معاملات کے بعد سوریہ پیٹ ٹاون کو ریڈ زون میں تبدیل کردیا گیا ۔