محکمہ صحت اور دیگر عہدیداروں کی ستائش ، چیف سکریٹری کا عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ وزارت صحت ، جی ایچ ایم سی اور ضلع عہدیداروں کی مساعی کے نتیجہ میں انتہائی کم وقت میں ریاست میں دو کروڑ افراد کی ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے۔ چیف سکریٹری نے بی آر کے بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مستحق شخص کو ٹیکہ اندازی یقینی بنانے کیلئے عہدیدار دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری 2021 ء میں ٹیکہ اندازی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ 165 دنوں میں ایک کروڑ ویکسین کی خوراک دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو دو کروڑ خوراک دینے کا نشانہ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں اور ملازمین کی دلچسپی اور محنت کے نتیجہ میں ٹیکہ اندازی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ اندازی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ سومیش کمار نے کہا کہ جاریہ سال کے ختم تک حکومت نے مزید ایک کروڑ ویکسین کی خوراک دینے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 فیصد اہل افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے ۔ جیا یچ ایم سی حدود میں ویکسین کی پہلی خوراک صد فیصد لوگوں نے حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ہائی رسک زمرہ کے 38 لاکھ افراد کی ٹیکہ اندازی مکمل کرلی گئی۔ اس موقع پر سکریٹری ہیلت سید علی مرتضی رضوی ، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار ، سکریٹری فینانس رونالڈ روس ، ڈائرکٹر اکسائیز سرفراز احمد ، ڈائرکٹر پبلک ہیلت جی سرینواس راؤ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ R