تلنگانہ میں زعفرانی جماعت کے گراف میں گراوٹ: وزیر دیاکر رائو

   

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حلقہ اسمبلی ناگرجناساگرمیں حکمران جماعت ٹی آرایس کی کامیابی صد فیصد یقینی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کے عوام کوکانگریس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس حلقہ میں اصل مقابلہ کانگریس اور ٹی آرایس کے درمیان ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آرایس کی کامیابی کے بعد بی جے پی کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ورنگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی ٹی آرایس کامیاب ہوگی کیونکہ ریاست میں زعفرانی جماعت کے گراف میں روز بروز گراوٹ ہورہی ہے اور اس کے لیڈران ٹی آرایس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔