حیدرآباد۔/17 جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 7 ڈی ایس پیز کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں ریاستی ڈی ایس پی نے آج احکامات جاری کردیئے۔ مسٹر جی راجو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ابراہیم پٹنم 3بٹالین سے ٹی ایس پی اے تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر محمد ماجد اے سی پی ٹریفک ورنگل کا ٹی ایس پی اے مسٹر سدن کمار پولیس اکیڈیمی سے نظام آباد سی ٹی سی ۔ مسٹر کے رویندر ریڈی سی ٹی سی سائبر آباد سے پولیس اکیڈیمی ۔ مسٹر شیخ جہانگیر پولیس اکیڈیمی سے اے سی پی سی سی ایس کھمم سی ایم چنیا کو ویمن سیفٹی ونگ سی ٹی ڈی ۔ اور کرشنا پرساد کو ویمن سیفٹی ونگ سی آئی ڈی تبادلہ کیا گیا ہے۔
