تلنگانہ میں سردی، ایلوالرٹ جاری

   

حیدرآباد۔30دسمبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دن شمال مشرقی تلنگانہ اضلاع میں کہر رہے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ نے ایلو الرٹ جاری کر دیا ۔ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ کونڈہ،جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری و میدک اضلاع آج صبح متاثر ہوئے ۔محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ والے اضلاع کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں جب تک ضروری نہ ہو باہر نہ نکلیں اور جو لوگ بیمار ہیں وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔