تلنگانہ میں سردی برقرار، صبح کے اوقات کہر

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ اس دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن کے دوران گھنے کہر کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس محکمہ کی طرف سے چہارشنبہ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو تلنگانہ کے تقریباً تمام رات کے پچھلے پہر اور صبح کی اولین ساعتوں میں کہر رہے گی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مطلع صاف رہے گا اور رات کے اوقات اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوسکتی ہے۔ عادل آباد اس ریاست کا سرد ترین مقام رہا جہاں آج کا اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔