تلنگانہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع محکمہ موسمیات کے آفیسردھرماراج کا بیان

   

حیدرآباد 11نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے سینئر عہدیدار دھرماراج نے کہاکہ آئندہ 4تا5دنوں میں سردی کی شدت میںمزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست کے شمالی اور وسطی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں عام درجہ حرارت کے مقابلے 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کمی ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ حیدرآباد، سدی پیٹ، نظام آباد، کاماریڈی، میدک جیسے اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔ صبح اور رات کے اوقات میں کہر میں اضافہ ہوسکتا ہے ، اس لئے گاڑی چلانے والے احتیاط برتیں۔ خشک ہواؤں کے سبب رات کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ضعیف افراد، بچوں اور حاملہ خواتین کو سردی سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ دھرماراج کے مطابق یہ موسمی تبدیلیاں فطری ہیں، تاہم اس بار سردی کی شدت پچھلے سالوں کے مقابلے کچھ زیادہ رہے گی۔