حیدرآباد29اکتوبر(یو این آئی) تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے ۔شمالی تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے ۔اضلاع عادل آباد، نظام آباد میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔متحدہ عادل آباد ضلع میں دنوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت15ڈگری درج کیا گیا۔شمالی ہند سے سرد ہواوں کے نتیجہ میں کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں کمی درج کی جارہی ہے ۔دس بجے دن تک بھی سردی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ میںسردی کی لہر میں اضافہ ہواہے۔