تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

   

حیدرآباد۔13دسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔ حیدرآباد کے راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 12.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ضلع میدک میں 12.8 ڈگری، عادل آباد میں 13.2 ڈگری، راما گنڈم میں 14.6 ڈگری اور حیدرآباد میں 16.6 ڈگری سلسلیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ریاست کے کئی مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔