تلنگانہ میں سردی کی لہر میں برقرار

   

حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور شہر حیدرآباد میں سردی کی لہر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ بدستور برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ عادل آباد سرد ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 11.34 سنٹی گریڈ رہا ۔ توقع ہے کہ بعض اضلاع میں آئندہ 48 گھنوں کے دوران ہلکی یا اوسط بارش ہوگی ۔ دن کا موسم خشک رہے گا ۔