تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع

   

یوروپین بزنس گروپ کے ارکان سے کے ٹی آر کا ویبنار کے ذریعہ خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے یوروپین بزنس گروپ کے ارکان کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے پر حکومت کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ یوروپین بزنس گروپ کے ارکان سے ویبنار میں خطاب کرتے ہوئے ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لیے ضرورت کے مطابق موجود اراضیات کے علاوہ ٹی ایس آئی پاس کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ای پالیسی کے تحت کئی انتظامی امور میں اصلاحات لائی گئی ہیں ۔ ٹی ایس ۔ آئی پاس کے تحت ملک میں مثالی صنعتی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کے لیے حصول اراضیات کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ حکومت کی جانب سے خصوصی قانون سازی کی گئی ہے ۔ ریاست میں معیاری برقی دستیاب ہے اور ورک کلچر قائم ہے ۔ لاجسٹکس صنعتوں کے قیام کے معاملے میں بھی تلنگانہ میں تمام سہولتیں موجود ہیں ۔ تلنگانہ حکومت کی صنعتی پالیسی سے متاثر ہو کر کئی سرکردہ نیشنل ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں نے ریاست میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ کے ٹی آر نے یوروپین بزنس گروپ کے ارکان کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے تو تلنگانہ پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔۔ ن