تلنگانہ میں سرکاری اراضیات کی فروخت کیلئے تیاریوں کا آغاز

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے آج عملا سرکاری اراضیات کی فروخت کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ وسائل مجتمع کئے جاسکیں۔ اس سلسلہ میں اسٹانڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کیلئے سرکاری آرڈر جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کے تحت مختلف محکمہ جات کی اراضی کو فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت اس کے ذریعہ 20 ہزار کروڑ روپئے کے وسائل مجتمع کرنا چاہتی ہے ۔ حکومت نے 2019-20 اور 2020-21میں بھی اراضیات کی فروخت کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس وقت یہ ممکن نہیں ہوسکا تھا ۔ اب حکومت اس سلسلہ میں سنجیدگی سے اقدامات کا آغاز کرچکی ہے اور احکام جاری کردئے ہیں۔