!تلنگانہ میں سونے کے انڈے دینے والی مرغی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد،19جولائی(یواین آئی) سونے کے انڈے دینے والی مرغی کی کہانی ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں لیکن کسی نے بھی سونے کے انڈے دینے والی مرغی اب تک نہیں دیکھی۔ تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں اسی طرز کی ایک مرغی ہے جو سونے کے انڈے تو نہیں دیتی لیکن اپنے مالک کی اب تک 40 ہزار روپے کی کمائی کا ذریعہ بنی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ناگر کرنول ضلع کے پداکتاپلی منڈل میں راماکرشناچاری نامی کسان کے گھر میں ایک ایسی مرغی ہے جس نے 6 مہینہ میں 150 انڈے دیتے ہوئے تقریباً 100 بچوں کو پیدا کیا جس سے راماکرشنا کو مرغیوں کی فروخت سے 40 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ راما کرشنا نے کہا کہ ایک مہینہ میں اس مرغی نے 30 انڈے دیتے ہوئے 25 بچوں کو پیدا کیا اور دوسرے مہینہ میں 50 انڈوں میں 45 بچے پیدا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس نے 150 سے زائد انڈے دئے ہیں۔ مرغی کی جانب سے انڈے دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ اس کے انڈے بھی کافی قیمت میں فروخت ہورہے ہیں۔کولھاپور کے ایک ویٹرنری ڈاکٹر ونئے کمار نے بتایا کہ مرغی میں زائد ہارمونس پائے جانے کی وجہ سے یہ زیادہ انڈے اور بچے دے رہی ہے لاکھوں میں اس طرح ایک مرغی پیدا ہوتی ہے ۔