تلنگانہ میں سڑک حادثہ۔نوبیاہتا جوڑا ہلاک

   

حیدرآباد11مارچ(سیاست نیوز)تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑاہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے بھونگیر منڈل کے کماری گوڈم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بائیک نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بائیک پر سوار نوبیاہتا جوڑا ہلاک ہوگیا۔مرنے والوں کی شناخت بھونگیر منڈل کے کیسارم علاقہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔