وزیر صحت ہریش راؤ نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا ۔ ضلع وقارآباد کی ستائش
حیدرآباد : /17 نومبر (سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ کے تمام شہریوں کو کورونا کا دوسرا ڈوز (ٹیکہ) دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے اس سلسلہ میںآج بی آر کے بھون میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی ٹیکہ اندازی مہم اطمینان بخش ہے ۔ تاہم سیکنڈ ڈوز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ریاست کے ہر گاؤں میں صدفیصد ٹیکہ اندازی مہم کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ شہری علاقوں میں آبادی زیادہ ہونے پر دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے طبی عملہ کی خدمات سے استفادہ کرنے پر زور دیا ۔ ہر ضلع میں ٹیکہ اندازی مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع وقارآباد میں ٹیکہ اندازی کی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ اسی طرز پر دوسرے اضلاع میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر فیلڈ میں پہونچ کر ٹیکہ اندازی مہم کا جائزہ لے ۔ ضلع کلکٹرس کے ساتھ تمام محکمہ جات سے تال میل پیدا کرتے ہوئے ٹیکہ اندازی مہم کو کامیاب بنانے پر انہوں نے زور دیا ۔ ایک ہفتہ بعد اس موضوع پر کلکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ہر شعبہ میں سرفہرست رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ اسی جذبہ کے ساتھ ٹیکہ اندازی مہم کو بھی کامیاب بنانے پر زور دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ٹیم ورک سے ہی یہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ اس ٹیلی کانفرنس میں محکمہ صحت کے سکریٹری رضوی کے علاوہ دوسرے عہدیدار بھی
