حیدرآباد26جنوری(یواین آئی) تلنگانہ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر سی پی آئی کے ریاستی دفتر مخدوم بھون میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، آئین کا احترام کرنے والے ایک ذمہ دار ہندوستانی شہری کی حیثیت سے ، ہر کسی کو چاہیے کہ وہ گزشتہ برسوں میں آئین کے نفاذ کا جائزہ لے ۔انہوں نے کہاکہ سیکولر نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں مختلف مذاہب، ذات، ثقافت اور روایات پائی جاتی ہیں۔