تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر جاری

   

حیدراباد۔ 22 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ کئی مقامات پر درجہ حرارت واحد عدد تک کم ہوگیا ہے۔ منگل کے روز تلنگانہ کے شمالی ضلع کمرم بھیم، آصف آباد کے ایک گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے بموجب حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس رہا۔
سردی کی شدت سے بچنے کے لئے عوام مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔