حکومت کو روزانہ 100کروڑ روپئے کی آمدنی
حیدرآبادیکم جون (یواین آئی)تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔حکومت کو اس سے روزانہ تقریبا 100کروڑ روپئے کی آمدنی ہورہی ہے ۔ گذشتہ 26دنوں میں تقریبا 2275کروڑ روپئے کی شراب کی فروخت ہوئی۔لاک ڈاون کی وجہ سے شراب کی دکانات کو کھولنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس میں نرمی کے بعد دکانات کھول دی گئیں اور پھر شراب کی دکانات پر نشہ کے عادی افراد کی قطاریں دیکھی گئیں۔6 مئی کے بعد سے 26دنوں کے دوران 2275کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔اضلاع میں شراب کی فروخت میں اضافہ درج کیاگیاہے ۔