تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں نمایاں اضافہ

   

حیدرآباد4 اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ آبکاری کے مطابق رواں سال ستمبر میں شراب کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ رہی۔محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ستمبر میں 3 ہزار 46 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 2 ہزار 838 کروڑ روپے کی فروخت درج ہوئی تھی۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر شراب کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صرف 29 ستمبر کو 278 کروڑ، 30 ستمبر کو 333 کروڑ اور یکم اکتوبر کو 86 کروڑ 23 لاکھ روپے کی مالیت کی شراب فروخت ہوئی۔ ستمبر 2024 میں 28 لاکھ 81 ہزار شراب کے کیس فروخت ہوئے تھے جبکہ اس سال ستمبر میں یہ تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 92 ہزار کیس تک پہنچ گئی۔