تلنگانہ میں ضروری اشیا کو زائد قیمت پر فروخت نہ کرنے کی اپیل

   

حیدرآباد 18 اپریل (یو این آئی) اگرچہ کہ لاک ڈاون کے پہلے ہی دن سے تیل اور دیگر ضروری اشیا کی معمول کے مطابق سپلائی کی جارہی ہے تاہم بعض غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریٹیلرس ان ضروری اشیا کو زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔تلنگانہ آئیل انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن،حیدرآباد اینڈ سکندرآباد ریٹیلرڈیلرس ایسوسی ایشن، حیدرآباد دال ملرس اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن اور حیدرآبادکے دیگر ہول سیل ڈسٹری بیوٹرس نے یہ بات بتائی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ آئیل انڈسٹریز اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر سریش کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ہی حیدرآبادو سکندرآباد کی ٹریڈ ایسوسی ایشنس نے یہ دیکھا ہے کہ اگرچہ کہ تیل اور دیگر ضروری اشیا کی سپلائی کی جارہی ہے تاہم ریاست کے بعض ریٹیلرس زائد قیمت پر ان ضروری اشیا کو فروخت کررہے ہیں۔ہم اسوسی ایشن حیدرآباد وسکندرآباد ریٹیل ڈیلرس ایسوسی ایشن ریاست کے ریٹیلرس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان اشیا کو کم قیمت پر فروخت کریں۔ اس سلسلہ میں تنظیموں،سیول سپلائز، پولیس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں نے ریاست کے ریٹیلرس سے اپیل کی کہ وہ کم داموں پر اشیا کوفروخت کرنے کے اصول پر عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسٹورس پر تمام ضروری اشیا آسانی کے ساتھ دستیاب ہوسکیں۔ضروری اشیا کی قیمتوں کو اسٹور کے اہم مقام پر لگائیں۔سماجی فاصلہ کویقینی بنائیں اور دیگر احتیاطی اقدامات کریں۔راجندر پرساد اگروال سابق صدر ایسوسی ایشن نے کہاکہ کمشنر سیول سپلائز،چیف راشن آفیسر اور محکمہ پولیس کی جانب سے قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے ۔