حیدرآباد۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے آج واضح کیا کہ جو طلبا اب اسکولس میں باضابطہ جماعتوں میں شرکت کر رہے ہیں انہیں کورونا ٹسٹ کروانا ضروری نہیں ہے ۔ محکمہ نے تاہم کہا کہ جن طلبا اور اساتذہ اور اسٹاف کو کھانسی ‘ سردی یا بخار ہو انہیں ان علامات کے کم ہونے یا پھر ٹسٹ کروانے تک گھروں پر رہنا چاہئے ۔ محکمہ نے اسکولس کی کشادگی کے تعلق سے ایک میمو جاری کیا ہے ۔ ساتھ ہی اسکولس سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکول میں کسی مناسب مقام پر سینیٹائزر ‘ ہینڈ واش یا صابن اور پانی وغیرہ کی سہولت فراہم کریں۔ اسکولس انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے احاطہ میں صاف پینے کا پانی اور بیت الخلا کی سہولت بھی فراہم کریںاور یہاں مناسب صفائی پر دھیان دیا جائے ۔ اسکولس میں طلبا ‘ اساتذہ اور اسٹاف کی جانب سے ماسک پہننے کو لازمی کردیا گیا ہے۔