تلنگانہ میں عنقریب ایک اور نئی سیاسی جماعت کی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 اکتوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ میں عنقریب ایک اور سیاسی جماعت تشکیل دی جائے گی۔ سابق مرکزی وزیر پی شیو شنکر کے فرزند و سیاستداں ڈاکٹر پنجالا ونئے نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سال دسمبر میں اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔ ریاست کے تمام افراد کے ساتھ انصاف کے مقصد سے انہوں نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے ایک فنکشن ہال میں اپنے حامیوں کے اجلاس کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا اور بتایا کہ ان کے دوست ڈاکٹر مترا کی حوصلہ افزائی کے باعث وہ سیاست میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کے شعبہ پر بہت کم اخراجات کئے گئے۔ تعلیمی شعبہ کی ترقی کے لئے حکومتوں کی جانب سے مناسب فنڈس مختص نہیں کئے گئے کیونکہ تعلیم یافتہ رائے دہندے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ کے بعد ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔