تلنگانہ میں عوامی فلاح و بہبود کے کئی پروگرامس

   

بی جے پی کے دو سو نوجوانوں کی بی آر ایس میں شمولیت ، رکن اسمبلی جوگو رامنا کا خطاب

عادل آباد ۔6 جون ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی جے پی بھگوان رام کا نام لیکر ملک میں طرح طرح کا کھلواڑ کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے مستقر عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ وارڈ نمبر 21 میں منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سائی کمار اور گنی اکیل اپنے 200 نوجوانوں کے ساتھ بی جے پی پارٹی سے علحدہ ہوکر بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جنھیں بی آر ایس پارٹی ضلع صدر مسٹر جوگو رامنا نے پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ مسٹر جوگو رامنا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت غریب اور اوسط درجہ کے افرادِ خاندان کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ اس کے برعکس سرمایہ کاروں کا تعاون کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبودگی کے خاطر کئی ایک پروگراموں کو روبہ عمل لایا ہے جس کی مثال ملک کی دیگر ریاستوں میں نہیں ملتی ۔ ریاست تلنگانہ میں ہر قوم ، ہر طبقہ کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ یکساں سلوک کرتے ہوئے انھیں زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کی سمت گامزن کررہے ہیں جس سے متاثر ہوکر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے افراد بی آر ایس میں شامل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ مسٹر جوگو رامنا کی آمد پر مقامی افراد نے بیانڈ باجے کے ساتھ موصوف کا استقبال کیا اور بڑے پیمانہ پر شال پوشی و گلپوشی انجام دی ۔