تلنگانہ میں عوامی نہیںآمرانہ حکمرانی:بی آرایس قائدین

   

ریاستی وزیرسیتااکاکادورہ مدہول وبھینسہ ۔ مسائل پرمبنی یادداشت پیش کرنے کی کوشش ضائع

بھینسہ 27؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی وزیر و انچارج وزیر ضلع نرمل دھناساری سیتا اکا کا دورہ مدھول حلقہ کے لوکیشورم منڈل کے پیش نظر تعلقہ مدہول بی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے تعلقہ مدہول کے مختلف مسائل پر مبنی تحریری یادداشت پیش کرنے کی غرض سے ریاستی وزیر سیتا اکا سے ملاقات کی تیاری تھی لیکن بھینسہ میں تعلقہ مدہول کے بی آر ایس پارٹی سرکردہ قائدین جن میں ڈاکٹر پی رما دیوی ، ولاس گادیوار ، عبدالواسیع رسول ، سابقہ سرپنچ کاریگاوں گنگا ریڈی ، شیخ عزیز قریشی ، آصف خان ، سریش ، ڈاکٹر کپل و دیگر کو گھروں پر ہی گرفتار کرلیا گیا جس پر بی آر ایس پارٹی قائدین ڈاکٹر پی رما دیوی ، ولاس گادیوار نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اس حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ تلنگانہ میں عوامی حکمرانی کی حکومت نہیں ہے یہ عوامی راج نہیں ہے بلکہ آمرانہ حکومت ہے جو کسانوں کے دھان میں خریدی میں تاخیر کر رہی ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ بارش سے دھان کی کاشت مکمل طور بھیگ گئی ہے لیکن حکومت کو کسانوں کی شکایات کی کوئی پروا نہیں ہے اس ضمن میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ریاستی وزیر سیتا اکا کو میمورنڈم دینے کے لیے ملاقات کی جانی تھی جسے حکومت تلنگانہ نے پولیس کے ذریعہ ناکام بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس واقعہ سے متعلق بی آر ایس پارٹی اپنی اعلی قیادت کو ایک میمورنڈم روانہ کریگی جس میں تعلقہ مدہول کے تمام مسائل کا تبصرہ کیا جائیگا انھوں نے تلنگانہ حکومت کو نا اہل حکومت قرار دیتے ہوئے چوروں کی طرح ریاست کو لوٹنے کا الزام عائد کیا اور انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل نہیں کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت کی نااہلی کے ڈر و خوف اور عوامی احتجاج کا سامنے کا شکار بننے کے ڈر سے سیتا اکا کے دورہ لوکیشورم منڈل کے دوران بی آر ایس قائدین کی گھروں میں نظربندیاں کی گئی اور موضع کلور ، کنٹالہ اور لوکیشورم کے بی آر ایس کارکنوں کو کنٹالہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جو کہ ناقابل برداشت ہے۔