تلنگانہ میں عوام نے رشوت خور عناصر کیخلاف ووٹ دیا ہے :پریانک کھرگے

   

گلبرگہ 7دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج وزیر گلبرگہ پریانک کرگے نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ تلنگانہ میں عوام نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس حکومت کی رشوت خوری کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔ گلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے سابق دس سالہ کے چندر شیکھر رائو کے دور حکومت میں 10لاکھ کروڑ روپیوں کی رشوت خوری ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے پڑوسی ریاست کے کالیشورم کے زرعی پروجیکٹ میں بھی 1.50کروڑ روپیوں کی رشوت خوری کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ لہٰذا انھوں نے اس بارر تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو منتخب کیا ہے ۔پریانک کھرگے نے کہا کہ ریاست کرناٹک میںعوامی فائیدہ کے لئے نافذکی گئی گیارنٹی اسکیموں کا بھی تلنگانہ انتخابات پر اثر پڑا ہے۔ہم نے غریبوں کی موافقت کرنے والا ایک مینی فیسٹو تیار کیا تھا تاکہ جس سے سماجی انصاف اورغریبوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جاسکا۔لیکن اس کے برخلاف بی جے پی نے مختلف مذاہب کے لوگوں میں دشمنی پیدا کرنے کا مینی فیسٹو تیار کیا تھا ۔ اس کے پاس عوامی معیشت کو مضبوط کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا ۔ پریانک کھرگے نے یہ بھی کہا کہ چار ریاستوں کے انتخابی نتائج کا پارلیمانی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑ سکے گا۔ کانگریس عام آدمی کے مسائیل کی یکسوئی اور بہتری کے لئے اور سماجی انصاف کے قیام کے لئے انتخابات لڑیگی ۔