تلنگانہ میں عوام نے قوس قزح کے نادر منظر کا مشاہدہ کیا

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے عوام نے آج قوس قزح کے نادر منظر کا مشاہدہ کیا۔سورج کے اطراف یہ قوس قزح کا دائرہ تھا۔یہ ایک نادر بصری اور ماحولیاتی عمل کہلاتا ہے جس میں قوس قزح کے رنگوں کا ایک ہالہ سورج کے اطراف ہوتا ہے ۔چہارشنبہ کی صبح یہ انوکھا منظرریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع میں دیکھ کر عوام حیرت زدہ رہ کئے اور کئی افراد نے اس کی تصویر اور ویڈیوز بھی سوشیل میڈیا کے مختلف گروپس میں پوسٹ کیا۔ اس نادرنظارہ کو 22ڈگری سرکلر ہالو بھی کہتے ہیں۔یہ ایک دائرہ کی شکل میں ہوتا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بنگالورومیں بھی ایسا ہی نادر نظارہ دیکھاگیا تھا۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے موقع پر اس طرح کا نظارہ آسمان پر دیکھاجاتا ہے ۔صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والوں، گھریلو خواتین اور ہر کسی کیلئے یہ نظارہ حیرت زدہ تھا۔کئی پُرجوش شہریوں نے اس نظارہ کے ساتھ اپنی سیلفی تصویر بھی لی۔ماہرین کے مطابق یہ نظارہ عموما شعاعوں کے انتشاریا پھر روشنی کے بکھرنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اس قوس قزح میں جو غیر معمولی نظر آرہاتھا،سات رنگ تھے ۔حیدرآباد کے بی ایم برلاسائنس سنٹر کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ نے کہا کہ موسم برسات کے قریب یہ حقیقی قوس قزح نہیں ہے بلکہ اتفاقی طور پر یہ رنگ والا گولا ہے ۔اسی دوران رگھونند راو بانی پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا نے کہا کہ اسی طرح کا نظارہ گذشتہ سال بھی دیکھاگیا تھا۔