تلنگانہ میں غیر علامتی مریضوں سے کورونا کا پھیلاؤ!

   

حیدرآباد : صحت عامہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں 75تا 80فیصد کورونا کے مریض غیر علامتی ہیں جو دوسری لہر کے دوران انفکشن کو پھیلانے میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ اس خطرے کو محسوس کرتے ہوئے صحت عامہ کے عہدیداروں نے عوام پر مسلسل زور دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھے ۔ حکام نے گھروں میں بھی ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے تاکہ بزرک اور خاندان کے دیگر افراد کو متاثر ہونے سے روکا جاسکے ۔ عہدیدارو ں نے بتایا کہ غیر علامتی پازیٹیو مریضوں کی اکثریت 40سال سے کم عمر کی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 53فیصد مریضوں کی عمر 10اور 40سال کے درمیان ہے۔