حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہا اور نواحی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔