حیدرآباد۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات، فروغ ڈیری اور سینماٹوگرافی ٹی۔ سرینواس یاد و نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریاست میں ہی مچھلی کی پیداوار کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ ہفتہ کے روز مانصاحب ٹینک دفتر وزارت میں فشریز ڈپارٹمنٹ کی سرگرمیوں پر ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اس میں محکمہ انیمل ہسبنڈری سکریٹری محترمہ انیتا راجندرا ، فشریز کمشنر لچی رام بھوکیا اور محکمہ فشریز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ہمسایہ ریاستوں سے مفت مچھلیوں کے بچوں کی تقسیم کے پروگرام کے نفاذ کے لئے کروڑوں مچھلی کے بچوں کو خرید رہی ہے اور ریاست میں نئے منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ، بڑے پیمانہ پر آبی وسائل دستیاب ہوچکے ہیں ، جس میں مچھلیوں کے بھاری ذخائر کی ضرورت ہوگی۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں سرکاری مچھلی کے ہیچریز میں مطلوبہ مچھلی کے بچوں کی افزائش کے لئے مناسب اقدامات پر زو ردیا۔ حکومت کے مطابق ، ریاست میں 389 ایکڑ رقبے پر محیط 24 فش ہیچریز ہیں ، جن میں سے کچھ میں فش ہیچریز اور باقی میں مچھلی کی افزائش کی ہدایت دی۔ ریاست میں 2019۔20 میں 2.11 کروڑ اور 2020-21 میں 2.40 کروڑ مچھلی کی افزائش تلنگانہ اپنی ریاست کرے گی۔ وزیر نے وضاحت کی کہ اگر مابقی پروڈکشن مراکز کے تحت 179 ایکڑ رقبے کو استعمال میں لایا گیا تو 23 کروڑ مچھلی کے بچوں کی افزائش کے امکانات ہیں۔ وزیر نے فشریز کمشنر مسٹرلچی رام بھوکیا کو ہدایت دی کی کہ پائپ لائن کی مرمت اور بور ویلس کی کندیدگی کیلئے فوری کارروائی کریں۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نجی افراد کو ریاست میں مچھلی کے ہیچریز قائم کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ مفت مچھلی کے بچوں کی تقسیم کے پروگرام کے ساتھ ہی ریاست میں ماہی گیری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور ماہی گیر انہیں فروخت کر کے اپنی زندگی مطمئن گزاررہے ہیں۔ صحت مند ماحول میں عوام کو معیاری مچھلی کی فراہمی کے لئے ، ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سستی قیمتوں پر مچھلی فروخت کرنے کے لئے فش آؤٹ لیٹس قائم کرنے کے اقدامات کریں۔ فشریز فیڈریشن کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔ ماہی گیروں سے فیڈریشن کے توسط سے مچھلی کی خریداری کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں اور فشریز فیڈریشن کے زیراہتمام فروختگی کے لئے مچھلی منڈی قائم کرنے کے لئے ایک جگہ کی نشاندہی کی ہدایت دی جس کے توسط سے مختلف علاقوں میں مچھلی کی فراہمی کے لئے آؤٹ لیٹس قائم کرنے کے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ماہی گیری کی تیاری میں اضافہ اور پروسیسنگ کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کریں اور اگر ضروری ہو تو ایم پی ای ڈی اے اور این ایف ڈی بی کا تعاون حاصل کریں۔ حکومت نے جی ایچ ایم سی کے تحت موبائل فش آؤٹ لیٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت ایم ایل سی کا انتخابی ضابطہ نافذ ہے اور کوڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل فش آؤٹ لیٹس مستفید افراد کے حوالے کردیئے جائیں گے۔