حیدرآباد4 فروری( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں بدھ سے شروع ہونے والی قبائلیوں کی سب سے بڑی چار روزہ میڈارم سمکاسارکا جاترا کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔حکومت کو توقع ہے کہ اس جاترا میں عوام کا بھاری ہجوم شرکت کرے گا۔ آرٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں سے چار ہزار بسیں چلائی جارہی ہیں۔حکومت نے 1996میں اس جاترا کو ریاستی تہوار کا درجہ دیا تھا۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو بھی اس جاترا میں شرکت کریں گے ۔میڈارم جاترا کے سلسلہ میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینیں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے چلائی جارہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔