قیام کے 100 سال کی تکمیل سے قبل سرگرمیوں میںاضافہ ۔ نوجوانوں کی شمولیت پر توجہ
حیدرآباد۔17جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آر ایس ایس قدم جمانے جاریہ سال اکٹوبر سے قبل 4000 شاکھاؤں کے قیام پر کام کر رہی ہے ۔ آر ایس ایس سے دیہی و شہری علاقوں میں گذشتہ ایک برس میں 392 نئی شاکھاؤں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ سنگھ نے صدی تقاریب سے قبل تلنگانہ میں 4000 شاکھاؤں کے قیام کا نشانہ مقرر کیا تھا اور ان کیلئے عوام کے درمیان پہنچتے ہوئے انہیں تنظیم میں شامل کروایا جانے لگاہے ۔آر ایس ایس قیام کے 100 سال مکمل کرنے کے ساتھ ملک بھر میں مختلف پروگرامس کا اعلان کرچکی ہے اورتلنگانہ میں آر ایس ایس سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں آر ایس ایس کے استحکام کیلئے سمینار و سمپوزیم کے علاوہ ہفتہ واری اجلاس منعقد کرکے محاذی تنظیموں کو متحرک کیا جانے لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدی تقاریب سے قبل تلنگانہ میں نئی شاکھاؤں کے علاوہ نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑکر آر ایس ایس نظریات کے فروغ کیلئے آمادہ کرنے کوشاں ہے ۔ تنظیم کی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ تلنگانہ کے 1039 مقامات پر جملہ 3117 شاخیں موجود ہیں اور ان میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جا ئیں گے۔ یونیورسٹیز اور کالجس میں محاذی تنظیموں میں شامل نوجوانوں کو راست آر ایس ایس کی رکنیت سے گذشتہ 6ماہ میں 392 نئی شاکھاؤں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو کہ 4000 شاکھاؤں کے نشانہ کا حصہ ہے ۔ دسہرہ پر آر ایس ایس کے100 سال مکمل ہونے والے ہیں اور 2اکٹوبر سے آر ایس ایس اپنے قیام کی صدی تقاریب شروع کرنے جار ہی ہے ۔ ملک بھر میں سنگھ نے صدی تقاریب سے قبل 1لاکھ شاکھاؤں کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس میں 4000 شاکھائیں تلنگانہ میں قائم کی جائیںگی۔3