تلنگانہ میں لاک ڈاون کی توسیع کی ویڈیو جھوٹی

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں لاک ڈاون میں توسیع کا دعوی کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر گشت کررہی ایک ویڈیو جھوٹی ہے ۔اس ویڈیو میں جو گذشتہ سال کی ہے ، یہ دعوی کیاجارہا ہے کہ لاک ڈاون میں 29مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ جب مختلف اداروں کی جانب سے اس ویڈیو کی حقیقت معلوم کی گئی تو یہ پتہ چلا کہ یہ ویڈیوز جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہیں گذشتہ سال کی ہیں اور بعض افراد کی جانب سے عوام میں الجھن پیدا کرنے کے لئے ان ویڈیوز کو سماجی رابطہ کی مختلف سائٹس پر پوسٹ کیا جارہا ہے ۔