اپریل کے پہلے ہفتہ میں شروع
حیدرآباد۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا چناؤ کے لئے کانگریس کی مہم اپریل کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگی جبکہ پردیش کانگریس حیدرآباد کے قریب توکو گوڑہ کے مقام پر بہت بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ اس جلسہ سے توقع ہے کہ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی کے علاوہ دیگر قائدین خطاب کریں گے۔