حیدرآباد ۔ /15 اپریل (سیاست نیوز)لاک ڈاؤن کے دو ران مزدور طبقہ کو بے یارومدگار چھوڑدینے والی کنسٹرکشن کمپنیوں اور لیبر سوپر وائزرس کے خلاف سائبر آباد پولیس نے سخت گیر نتائج کا انتبادہ یا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبر آبادسی بی سجنار نے تازہ احکامات میں یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ لیبر طبقہ کو پریشانیوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لیبر طبقہ کو جو آبائی مقامات روانہ ہونا چاہتا تھا سائبر آباد پولیس نے رہنے اور کھانے کا انتظام کیا ۔ بغیر سفر کی سہولیات کے یہ طبقہ اپنے بچوں کے ہمراہ ساز و سامان کے ساتھ سڑکوں پر نکل پڑا تھا ۔ سائبر آباد پولیس نے اس مسئلہ کی بڑھتی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اب لیبروں کی تفصیلات حاصل کیں اور جن تعمیراتی کمپنیوں میں یہ مصروف تھے ان کمپنیوں اور اداروں کے ذمہ داروں کے علاوہ سوپروائزرس کوپابند کیا گیا ہے کہ وہ مزدوری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کریں اور ان کے رہنے اور کھانے کے انتظامات پر اولین ترجیح مرکوز کریں ۔ تاکہ مزدور طبقہ کی ضروریات کو پورا کریں ۔
