حیدرآباد14ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے ۔اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔اس بلیٹن میں کہاگیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔اسی دوران خصوصی بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی دوردراز اوڈیشہ میں قائم ہوادباؤ مزید پیشقدمی کرتے ہوئے مغرب۔شمال مغرب کی سمت کمزورپڑگیا ہے ۔امکان ہے کہ یہ شمالی چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی سمت پیشقدمی کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کم دباو میں تبدیل ہوگا۔