حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، رائل سیما اور یانم میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا۔