حیدرآباد۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کیلئے 31 مئی کے بعد حالات سازگار ہوجائیں گے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں مغربی اور شمالی ہواوں کے دباو میں کمی ہے اور اس کے اثر سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بارش یا گرج چمک شام یا رات کے اوقات میں ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 26 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔