تلنگانہ میں ماہ فروری کے دوران 53 کروڑ یونٹس اضافی برقی استعمال

   

سارے ملک میں برقی کے ڈیمانڈ اور استعمال میں ریاست کو آٹھواں مقام ، سی ای اے کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ملک میں برقی کے استعمال اور طلب میں ریاست تلنگانہ کا آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی ( سی ای اے ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ جاریہ سال فروری کے دوران تمام ریاستوں میں ریکارڈ کی گئی ۔ برقی کی سب سے زیادہ مانگ اور کھپت سے حاصل کی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں فروری 2024 کے دوران 796.80 کروڑ یونٹس برقی استعمال کی گئی ہے ۔ فروری 2025 میں 53.2 کروڑ یونٹس اضافی برقی استعمال کے ساتھ جملہ 850.7 کروڑ یونٹ تک پہونچ گئی ۔ تلنگانہ سے زیادہ مہاراشٹرا ( 1759.60 کروڑ یونٹس ) ، گجرات ( 1228 کروڑ ) ، تاملناڈو ( 998.90 کروڑ ) اترپردیش ( 984.40 کروڑ ) ، مدھیہ پردیش ( 970 کروڑ ) ، راجستھان ( 965 کروڑ ) ، کرناٹک ( 894.40 کروڑ ) ، یونٹس برقی کا استعمال کیا ہے جب کہ بہار ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، آندھرا پردیش ، پنجاب جیسی بڑی ریاستوں نے تلنگانہ سے کم برقی کا استعمال کیا ہے ۔ تلنگانہ میں یومیہ برقی طلب پچھلے سال ماہ فروری کے مقابلے میں 9.5 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ عام طور پر مارچ میں برقی کی طلب زیادہ ہوتی ہے ۔ برقی تقسیم کرنے والی کمپنیاں ڈسکامس کا کہنا ہے کہ اس بار فروری میں ربیع کی فصلوں کے زیر اثر رقبہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس طرح کی صورتحال مارچ میں بھی برقرار رہتی ہے ۔ سی ای اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبہ کے بورویلز کو 24 گھنٹے برقی کی سربراہی تلنگانہ ، گجرات ، چھتیس گڑھ ، گوا ، دہلی ، ہماچل پردیش ، کیرالا کو دستیاب ہے ۔۔ 2