فارمس میں مناسب دیکھ بھال کے فقدان کے سبب واقعات ۔ قیمتیں ہنوز مستحکم نہیں
حیدرآباد۔تلنگانہ میں مرغیوں کے فوت ہونے کا تعلق برڈ فلو سے نہیں ہے بلکہ جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرغیوں کی اموات دراصل مناسب نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے ہورہی ہیں ۔ نظام آباد‘ ورنگل ‘ ڈچپلی‘نرمل و دیگر اضلاع میں مرغیوں کے مرنے واقعات کے بعد اب منچریال کے فارم میں 500مرغیوں کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ ضلع انتظامیہ کا کہناہے کہ منچریال میں جو مرغیاں فوت ہوئی ہیں ان میں برڈ فلو کے اثرات نہیں تھے لیکن توثیق ہوئی کہ فارم پر مرغیوں کی بہتر نگہداشت نہ کئے جانے سے یہ پرندے فوت ہوئے ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو کی توثیق کے باوجود تلنگانہ میں برڈ فلوکی توثیق نہیں ہوئی ہے لیکن کہا یہ جا رہاہے کہ اب تک جتنی مرغیاں فوت ہوئی ہیں وہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور سے ہوئی ہیں۔ شہر میں برڈ فلو کی وباء کی افواہوں کے بعد سے ہی چکن کی قیمتوں میں گراوٹ آنے لگی ہے اور گذشتہ دو ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں 60 فیصد سے کمی آگئی ہے ۔ گذشتہ تین یوم تلسنکرانت کے سبب چکن کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ کہا جار ہاہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران بھی قیمتوں میں استحکام کے امکانات نہیں ہیں جس کی وجہ سے ریٹیل مارکٹ متاثر ہوچکی ہے۔ اضلاع میںمرغیوں کی اموات کے سلسلہ میں محکمہ افزائش مویشیاں کی جانب سے استدلال پیش کیاجا رہاہے کہ جن ریاستو ںمیں برڈ فلو کی توثیق ہوئی ان ںمیں چکن کے ساتھ دیگر پرندوں کی اموات ہورہی ہیں جو برڈ فلو کی علامات ہیں لیکن تلنگانہ میں مرغیوں کی اموات کے علاوہ پرندے کی موت کی خبر نہیں ہے ۔