تلنگانہ میں مزیدچار کیندریہ ودیالیہ قائم کئے جائیں گے :کشن ریڈی

   

حیدرآباد4 اکتوبر ( یو این آئی) مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس سے مرکزی حکومت ریاست میں تعلیم کو مستحکم بنانے مسلسل اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں ریاست کیلئے چار نئے کیندریہ ودیالیہ منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ نئے کیندریہ ودیالیہ بھدرا دری کتہ گوڑم، مُلگ، جگتیال چیلگل اور ونپرتی کے ناگورم کے مضافات میں قائم کئے جائیں گے ۔ ان کے قیام سے ریاست میں کیندریہ ودیالیہ کی تعداد 35 سے بڑھ کر 39 ہو جائے گی۔