حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : جنوبی داخلی کرناٹک سے لے کر جھارکھنڈ تک اور پھر تلنگانہ و دیگر ریاستوں میں مزید غیر موسمی بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ تین دن سے ہوا کے دباؤ میں کمی کا جس طرح ماحول ہے ، وہ کم از کم 21 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں کے علاوہ شہر حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ ہلکی سے اوسط یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 اور کم از کم 19 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔۔