تلنگانہ میں مزید تین دن بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ 27 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز موسلادھار غیرموسمی بارش کے ایک دن بعد آج بھی شہر میں حیدرآباد اور اضلاع میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا اور وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن کے دوران ریاست کے چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی کی پیش قیاسی کی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ویب سائیٹ کے مطابق اتوار سے جمعرات تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر دانا کشور نے اپنے اسٹاف کو آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دانا کشور کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ہر (عہدیدار) کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ کسی بھی خامی یا کوتاہی کا سخت نوٹ لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کی رات ہوئی موسلادھار بارش کے سبب مین ہولس میں جمع شدہ کچرا اور ریت کی صفائی کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ (تفصیلی خبر صفحہ 2 پر)۔