نئی دہلی ۔ مرکزی وزارت صحت نے تلنگانہ ‘ دہلی ‘ گجرات اور مہاراشٹرا کی درخواستوں کو منظوری دی کہ مزید خانگی صحت مراکز کو کورونا ویکسین دینے کی اجازت دی جائے ۔ اب پہلے سے اجازت یافتہ مراکز کے علاوہ کئی اور مراکز پر بھی کورونا ٹیکہ دیا جاسکتا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ صحت اشونی چوبے نے کہا کہ حکومت کو خانگی ہیلت مراکز کی خدمات سے استفادہ میں کوئی اندیشے نہیں ہیں ۔ جن مراکز پر کچھ شرائط کی تکمیل کی جا رہی ہے انہیں پہلے ہی سے ویکسین دینے کی اجازت دی گئی ہے اور اب مزید مراکز کو بھی اجازت رہے گی ۔