تلنگانہ میں مزید 288 بستی دواخانوں کے قیام کی منظوری

   

جون2022 ء تک عوام کیلئے دستیاب۔ ہریش راؤ اور کے ٹی آر کا مشترکہ اجلاس میں فیصلہ

حیدرآباد۔28۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے تمام میونسپلٹیز میں 288 نئے بستی دواخانے قائم کرے کو منظوری دی ہے۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران تمام بستی دواخانوں کے قیام کو یقینی بنایئے ۔ آج ایم سی ایچ آر ڈی میں ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے محکمہ صحت اور محکمہ بلدی نظم و نسق کے اعلیٰ عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں بستی دواخانوں کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر جی ایچ ایم سی کے حدود میں 256 بستی دواخانے قائم کئے گئے جس سے غریب عوام کے طبی اخراجات کا بوجھ کم ہواہے ۔ اس کی مثالی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ریاست کے 141 میونسپلٹیز میں 288 بستی دواخانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران 2 جون تک یہ تمام بستی دواخانے عوام کو دستیاب ہوجائیں گے جس سے ریاست میں بستی دواخانوں کی تعداد 544 تک پہنچ جائے گی ۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں کو خصوصی اقدامات کرنے آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مقامات کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ان بستی دواخانوں کے قیام کیلئے محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے طبی آلات فراہم کئے جائیں گے ۔ ٹی ڈائیگناسٹک سنٹرس کے تعاون سے نئے قائم ہونے والے بستی دواخانوں سے نمونے حاصل کئے جائیں گے اور یہ سب مفت ٹسٹ کئے جائیں گے ۔ نیتی آیوگ کی جانب سے صحت کے معاملے میں تلنگانہ کو تیسرا مقام حاصل ہونے پر ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ اور کے ٹی آر نے طبی عملہ کو مبارکباد پیش کی ۔ ن