تلنگانہ میں مسلم تحفظات ختم کرنے کا اعلان: امیت شاہ

   

تین طلاق بل کی منظوری، رام مندر کی تعمیر بی جے پی کے کارنامے، کاغذ نگر میں مرکزی وزیر داخلہ کا خطاب
کاغذنگر۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے ایس پی ایم کرکٹ گراؤنڈ میں پارلیمانی انتخابی مہم سے متعلق بی جے پی وکاسہ سنکلپا جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شرکت کی، اس جلسے کی کاروائی مقامی بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو نے چلائی، بی جے پی اپوزیشن اسمبلی قائد مہیشور ریڈی، عادل آباد رکن اسمبلی پائل شنکر، مدھول رکن اسمبلی راما راؤ پٹیل، سابق وزیر عمر سنگھ تلاوت، رمیش راتوڑ، سوھاسنی ریڈی، بی جے پی پارٹی ضلع صدر ڈاکٹر سرنیواس کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ شہ نشین پر 23 منٹ موجود رہتے ہوئے اپنے خطاب میں کانگرس اور بی آر ایس حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے مسلمانوں کو دیے گئے مسلم تحفظات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا، ریاست تلنگانہ سے مسلم تحفظات کو ختم کرتے ہوئے ایس سی ایس ٹی اور او بی سی پسماندہ طبقات کے تحفظات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ بی جے پی پارلیمنٹ امیدوار جی ناگیش کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلاتے ہوئے مودی کو تیسری مرتبہ ہیٹرک وزیراعظم بنانے کی عوام سے اپیل کی۔ کیونکہ بی جے پی دور حکومت میں ایسے کارنامے انجام دیئے گئے جو اپنے 70 سالہ دور حکومت میں انجام نہیں دی، جیسا کہ کشمیر سے 370 کو ہٹا دیا گیا، ٹرپل طلاق کے بل کی منظوری، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا گیا، خصوصی طور پر 70 سالوں سے برف دان کی نظر رام مندر کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے مندر کی تعمیراتی کاموں کو انجام دینا بی جے پی پارٹی کے اہم کارناموں میں شامل ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی دیوالی تہوار کے دن بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے سرحد پر جا کر فوجیوں کے ساتھ دیپاوالی والی تہوار منائی ، اس کے برخلاف راہول بابا گرمیوں کے موسم میں عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے کے بجائے چھٹیاں منانے کے لیے بینکاک کا دورہ کرتے ہیں، اس لیے راہول گاندھی کو چاہیے کہ شیخ چلی جیسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی حریش بابو کے شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں لایا گیا، واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کاغذ نگر کو پہنچے لگ بھگ اپنی 23 منٹ کی تقریر کے دوران عوام سے خطاب کیا۔