تلنگانہ میں معذورین کو آئندہ ماہ ٹیکے دیئے جائیں گے

   


ونود کمار کی نمائندگی پر وزیر صحت ای راجندر کا اتفاق
حیدرآباد: تلنگانہ میں معذورین کو آئندہ ماہ مارچ کے دوران کورونا ٹیکہ اندازی دی جائے گی۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے اس سلسلہ میں وزیر صحت ای راجندر سے نمائندگی کی جس پر انہوں نے مارچ میں معذورین کی ٹیکہ اندازی سے اتفاق کیا ہے۔ معذورین کی بھلائی سے متعلق قومی تنظیم کے قائدین ناگیشور راؤ اور جے پرشورام نے ونود کمار سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی جس میں درخواست کی گئی کہ معذورین کے لئے ٹیکہ اندازی کا آغاز کیا جائے تاکہ کورونا وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ ونود کمار نے وزیر صحت ای راجندر سے ربط قائم کیا اور معذورین کی اپیل سے واقف کرایا ۔ وزیر صحت نے کہاکہ ہیلت والینٹرس اور کورونا واریئرس کی ٹیکہ اندازی کا عمل اختتامی مرحلہ میں ہے، لہذا مارچ میں معذورین کو کورونا ٹیکے دیئے جائیں گے ۔