تلنگانہ میں معمول سے 30فیصد زائد بارش ریکارڈ

   

حیدرآباد2 اکتوبر(یواین آئی) موسمیات نے کہا کہ جاریہ سال ریاست میں معمول سے 30 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ کے عہدیدار دھرماراجو نے بتایا کہ اگرچہ کہ جنوب مغربی مانسون بروقت داخل ہوا، جون و جولائی میں بارش کی شدید کمی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگست اور ستمبر کے مہینوں میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ نارائن پٹ ضلع میں معمول سے 76 فیصد زیادہ بارش ہوئی، جبکہ نلگنڈہ میں بارش کی 14 فیصد کمی رہی۔