مشہور یونیورسٹیز اور انجینئرنگ کالجس میں داخلہ لینے سے بھاری پیاکیجس کے ساتھ ملازمتیں
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے معیار تعلیم میں اضافہ ہورہا ہے اور حیدرآباد انفارمیشن ٹکنالوجی کے ہب میں تبدیل ہوگیا ۔ تعلیمی سہولتیں اور ملازمتوں کے ڈھیر سارے موقع دستیاب ہونے پر ملک و بیرون ممالک سے طلبہ حیدرآباد کا رخ کررہے ہیں ۔ ان میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے طلبہ کی اکثریت ہے ۔ ٹی ایس ایمسیٹ کے لیے جملہ 3.12 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس میں آندھرا پردیش سے 70 ہزار سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ گذشتہ سال آندھرا پردیش سے 53,931 طلبہ نے درخواستیں داخل کی تھی ۔ جاریہ سال 11 اپریل تک 70,172 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ جس میں انجینئرنگ کے لیے 50,081 اگریکلچر کے لیے 20,091 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جرمانہ کے ساتھ 2 مئی تک فیس داخل کرنے کی مہلت فراہم کی گئی ہے ۔ جس سے مزید 5 ہزار درخواستوں کے اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ شہر حیدرآباد کے اطراف و اکناف کئی مشہور انجینئرنگ اور فارمیسی کے کالجس ہیں ۔ نان لوکل کوٹہ میں نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آئی ٹی بوم کی وجہ سے مشہور انجینئرنگ کالجس اور یونیورسٹیز میں کمپیوٹر سائنس کے علاوہ دیگر متوازی انجینئرنگ کورسیس میں نشستوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ جس سے آندھرا پردیش کے طلبہ حصول تعلیم کے لیے حیدرآباد کا رخ کررہے ہیں ۔ یو جی سی کی اجازت سے 50 سے زیادہ انجینئرنگ کالجس میں پلیسمنٹس کے بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔ طلبہ ایسے ہی شہرت یافتہ کالجس کا انتخاب کررہے ہیں ۔۔ ن