تلنگانہ میں ملازمین کی تقسیم کے عمل پر حکم التواء سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین کی تقسیم اور الاٹمنٹ کے مسئلہ پر داخل کردہ درخواست کی آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے 226 ٹیچرس کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواستوں کے وکیل کے دلائل سنے۔ عدالت نے نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین کی تقسیم پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے صدر جمہوریہ اور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی او جاری کیا ہے۔ انہوں نے ملازمین کے الاٹمنٹ کا کام فوری روکنے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ حکومت کے موقف کی سماعت کے بغیر احکامات کی اجرائی مناسب نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گذاروں کی جانب سے پیش کئے گئے اعتراضات پر آئندہ 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی حکومت کو ہدایت دی۔ اس سلسلہ میں حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت چار ہفتوں بعد مقرر کی گئی۔ر