تلنگانہ میں ملکارجن کھرگے کو وزیراعلی کے انتخاب کا اختیار

   

حیدرآباد: تلنگانہ لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) جس کا اجلاس حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں ہوا’میں ایک سطری قرارداد منظور کرتے ہوئے ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اختیار صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کو دے دیا گیا۔ گزشتہ روز ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کی کامیابی کے بعد آج سی ایل پی کا اجلاس منعقد ہوا، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا۔کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ایک سطری قرارداد منظور کرتے ہوئے مقننہ پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کا اختیار کھرگے کو دے دیا۔ اس اجلاس میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر تلنگانہ کے عوام سے اظہار تشکر کیا گیا۔ صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے باتفاق آراء ایک سطری قرارداد پیش کی، جس کی حمایت سی ایل پی کے ارکان ملوبھٹی وکرامارکا’اتم کمارریڈی’دامودرراج نرسمہا اور کومٹ ریڈی نے کی۔ سی ایل پی اجلاس سے پہلے مرکزی مبصرین نے سینئر ارکان اسمبلی سے رائے حاصل کی۔